دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقی آل راؤنڈرز کی عمدہ بیٹنگ، بھارت کیخلاف 489 رنز بنا ڈالے

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 489 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپننگ سے لے کر لوئر آرڈر تک بہتر کارکردگی دکھائی۔

سینوران متھوسامی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 109 رنز کی اننگز کھیلی۔

مارکو یانسن 93 رنز بنا کر بدقسمتی سے سنچری سے محروم رہے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version