وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے خلاف جاری کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کے مطابق شہر صفر ڈینگی کیسز ہدف کے قریب پہنچ رہا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں صرف تین نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ انسپیکشن ٹیموں نے مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد مقامات کا معائنہ کیا۔
سردیوں میں گلے کی خراش ختم کرنے کے فوری اور آسان طریقے
محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 309 حساس پوائنٹس پر فوگنگ کی، جبکہ انسپیکشن کے دوران 36 مقامات پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جنہیں فوراً صاف کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تمام ڈیٹا کو ایک جامع سسٹم میں جمع کر کے آئندہ حکمتِ عملی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف نو مریض زیرِ علاج ہیں اور تمام کی حالت مستحکم ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ مربوط کوششوں، مسلسل انسپیکشن اور بروقت فوگنگ کی بدولت کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی آپریشن کو سختی سے جاری رکھا جائے اور شہریوں پر زور دیا کہ گھروں اور اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔
ادویات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان سے متعلق بڑا فیصلہ
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بغیر وقفے کے جاری رہے گی، جبکہ شہری تعاون کو کامیابی کی بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔
