ایشیز سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
میچ کے پہلے روز 43 ہزار 591 تماشائی پرتھ اسٹیڈیم میں موجود تھے، جو ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کیلئے پرتھ آنے والے تماشائیوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
The real cricket starts today. The stadium, the crowd, the coverage… everything the so-called richest board can only dream of 🤡 Perth about to show what elite feels like.
— Bhai with Opinions (@BhushanManmath) November 21, 2025
گزشتہ سال آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 32 ہزار 368 شائقین نے میچ دیکھا تھا۔
دوسری جانب میدان میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک چھا گئے۔
THAT’S FIVE FOR MITCH STARC! #Ashes pic.twitter.com/igYkBPOL9N
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 21, 2025
جمعے کو شروع ہونے والے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
MITCH STARC SEEEEEEED! What a ball to dismiss Ben Stokes. #Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.twitter.com/PehDst540x
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 21, 2025
پرتھ ٹیسٹ کا آغاز ہی زور دار ماحول اور سخت مقابلے کے ساتھ ہوا، جس نے سیریز کے باقی میچوں کیلئے توقعات مزید بڑھا دی ہیں۔
