بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے بچوں یش اور روہی کے وزن بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں موٹاپے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا، جس کا اثر آج بھی والدین کے طور پر میری پرورش پر نمایاں ہے۔
سابقہ ٹینس اسٹار سانیہ مرزا کے پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے بچپن کا 50٪ حصہ اتنا زخمی ہے کہ میں اپنے بچوں کے وزن بڑھنے پر پریشان ہو جاتا ہوں، میں بار بار کہتا ہوں، چینی مت کھاؤ، لیکن ایک حصہ چاہتا ہے کہ میں انہیں اس پابندی سے آزاد کر دوں۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مستقبل سے متعلق ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
کرن جوہر نے اپنے تجربات یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ دبا گل کھیلو کیونکہ فٹبال تمہارے لیے نہیں ہے، یہ الفاظ آج بھی میرے ذہن میں گونجتے ہیں، اگر میرے بچے فٹبال کلاس مس کر دیں یا اسکول کی زیادہ کلاسوں کی وجہ سے نہ جا پائیں تو مجھے غصہ آتا ہے۔
کرن جوہر نے اعتراف کیا کہ وہ پرورش کے حوالے سے ایک متضاد صورتحال میں ہیں، کیونکہ معاشرتی دباؤ اور سوشل میڈیا کے اثرات ان کے جڑواں بچوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا اسکرین ٹائم محدود ہے، پھر بھی چیزیں سامنے آتی ہیں، اسکول میں کہی جانے والی باتوں کی وجہ سے، میں نے اپنا لباس بدل دیا ہے تاکہ انہیں خوف نہ ہو کہ لوگ اسکول میں کیا کہیں گے۔
کرن جوہر نے کہا کہ میں اب بھی انہیں دیکھ کر یقین نہیں کر پاتا کہ یہ میرے ہیں، ہر صبح ان کی موجودگی میرے لیے نعمت ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ یہ سب سے بہترین دھرمہ پروڈکشنز ہیں، حقیقی اور معنوی طور پر۔
ایشوریا کا رافیل طیارے گرنے اور بھاری نقصان پر مودی سے سوال؛ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
کرن جوہر نے فروری 2017 میں یش اور روہی کو سروگیسی کے ذریعے خوش آمدید کہا، بچوں کے پیدا ہوتے ہی انہوں نے کہا تھا کہ میں حد سے زیادہ والدین نہیں بنوں گا کیونکہ میں اپنے اردگرد بہت سے لوگوں کو دیکھتا ہوں، خاص طور پر معروف اداکاراؤں کو جو ماں بنتی ہیں، وہ والدین پر بہت پریشان ہوتے ہیں۔
