جگر کی چربی کی بیماری ایک عام مسئلہ ہے جو غیر صحت مند غذا، زیادہ چکنائی اور غیر فعال طرزِ زندگی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، اگر وقت پر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری جگر کی سوزش، کولیسٹرول میں اضافہ اور دیگر جسمانی مسائل کا سبب بن سکتی ہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈینٹس، صحت مند چکنائی، فائبر اور کچھ مخصوص سبزیاں جگر کی سوزش کم کرتی ہیں اور فیٹی لیور کے خطرات کو نمایاں طور پر گھٹاتی ہیں۔
ٹیومر کے خلاف لڑنے کے لیے نیا علاج دریافت، نئی تحقیق
فیٹی لیور کو کم کرنے والی غذائیں
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے، جو جگر کی چربی کم کرنے اور کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
بیریز
بلیو بیری، رسبیری اور اسٹرابیری اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جگر کے خلیات کو نقصان سے بچاتے اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔
ایوکاڈو
ایوکاڈو میں صحت مند چکنائی اور فائبر موجود ہے، جو جگر کو زہریلے مادوں سے محفوظ رکھتا اور خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اخروٹ
روزانہ مٹھی بھر اخروٹ کھانے سے جگر کی چربی کی بیماری کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اخروٹ سوزش کم کرتا ہے، اینزائم کی سطح کو بہتر بناتا ہے اور دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
انسانی عمر بڑھانے والی گولی، سائنسدانوں کا حیران کن دعویٰ
سبزیاں
بروکولی، گوبھی، بندگوبی جسم سے زہریلے مادے خارج کرتی ہیں اور جگر کے خلیات کی حفاظت کرتی ہیں۔
گرین ٹی
گرین ٹی اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو جگر کی سوزش کو کم کرتی ہے اور اس میں موجود کیٹیچن جگر کی چربی کو گھٹانے میں مددگار ہے۔
کافی
تحقیق کے مطابق روزانہ کافی پینے سے جگر کے مامروں کی حفاظت ہوتی ہے اور جگر کی سوزش کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
