UK Refugee Policy

برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں کیلئے نئے منصوبے کا اعلان کر دیا

برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت پناہ گزینوں کی حیثیت کی تجدید اب مشروط ہو جائے گی۔

برطانوی وزیر داخلہ کے مطابق پناہ گزینوں کا معاملہ اب قابو سے باہر ہو چکا ہے اور اس اقدام کا مقصد نظام کو بہتر اور منظم بنانا ہے۔

اس نئے منصوبے کے تحت پناہ گزین مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے سے پہلے 20 سال تک برطانیہ میں قیام کرنا ضروری ہوگا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا  کے دورے کیلئے روانہ

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یہ قدم ملک میں پناہ گزینوں کی تعداد اوران کے مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ قانونی اورمنظم طریقے سے انکے معاملات کوحل کیا جا سکے۔

حالیہ تبدیلیاں پناہ گزینوں کیلئے اہم اثرات رکھتی ہیں کیونکہ اب انہیں اپنی حیثیت کی تجدید کے لیے نئے معیار پر پورا اترنا ہوگا اورمستقل رہائش حاصل کرنے کے لئے طویل عرصے تک ملک میں قیام لازمی ہو گا۔

یہ فیصلہ برطانیہ میں پناہ گزینوں کی پالیسی میں ایک نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version