جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شرمناک شکست

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 30 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ میں جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جس نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version