پاکستان سپر لیگ

پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے ٹینڈر جاری، انتخاب کن شہروں سے ہو گا؟

پاکستان سپر لیگ کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کے مالکانہ حقوق کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیموں کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور گروپس اپنی بولیاں 15 دسمبر کو صبح 11 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں، جبکہ اسی روز بڈز کھولی جائیں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تکنیکی طور پر کوالیفائی کرنے والے بڈرز کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد دونوں نئی ٹیموں کے مالکان کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی سی بی نے تصدیق کی تھی کہ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں 6 شہروں میں سے چنی جائیں گی جن میں حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ اس فہرست کو نئی ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس کی بنیاد پر حتمی شکل دی گئی۔

پی سی بی کے مطابق موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن بھی مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد آئندہ 10 سال کیلئے نئی شرائط کیساتھ معاہدوں کی تجدید کی آفرز فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہیں۔ بورڈ نے فرنچائزز سے کہا ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version