راولپنڈی میں ہونیوالی ٹی20 ٹرائی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر تک ہونے والی ٹی20 آئی ٹرائی سیریز کے ٹکٹوں کی  آن لائن فروخت کو سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین pcb.tcs.com.pk سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، جبکہ فزیکل ٹکٹیں TCS ایکسپریس سینٹرز پر 15 نومبر سے دستیاب ہوں گی۔

اس سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔

ٹکٹوں کی قیمت

جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے ہے جبکہ فائنل کے لیے یہ قیمت 300 روپے ہو گی۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 300 روپے میں دستیاب ہیں لیکن فائنل کے لیے قیمت 400 روپے فی ٹکٹ ہو گی۔

پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ  کی قیمت پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹے ٹی20 میچ کے لیے 400 روپے ہوگی، تیسرے اور چوتھے میچ کے لیے 500 روپے جبکہ فائنل کے لیے قیمت 600 روپے ہو گی۔ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ مختلف میچز کے لیے 500 سے 700 روپے کے درمیان دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی گیلری کے ٹکٹ پہلے 2  اور 25 اور 27 نومبر کے میچز کے لیے 1,000 روپے، 22 اور 23 نومبر کے میچز کے لیے 1,200 روپے اور فائنل کے لیے 1,500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پلاٹینم باکس سیٹ اور فار اینڈ باکس سیٹ کے ٹکٹ بھی مختلف قیمتوں پر دستیاب ہوں گے، فائنل کے لیے بالترتیب 10,000 روپے اور 10,000 روپے۔

ہاسپٹیلٹی باکسز بھی فروخت کے لیے موجود ہیں اور مزید معلومات کے لیے شائقین پی سی بی ہیڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version