دوسرے ون ڈے میں بھی سری لنکا کو شکست، پاکستان نے سیریز جیت لی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی۔بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کےنقصان پر 288 رنز بنائے،پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بابراعظم  نے شاندار سنچری بنائی ، انہوں نے 102 رنز اسکور کیے،بابر اعظم ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے نے سعید انور کا ون ڈے میں 20 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

محمد رضوان نے 51 رنز اسکور کیے۔فخر زمان 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بیٹرز کو چمیرا نے آؤٹ کیا۔


اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے جانیتھ لیانگے 54، سماراوکراما 42 اور مینڈس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ ایک سری لنکن بیٹر رن آوٹ ہوا۔


میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی طبیعت کی ناسازی کے باعث میچ کا حصہ نہیں بن سکے، جبکہ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا  نے کی۔

شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ وسیم جونیئر اور ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہین کو آرام دینا ضروری تھا جبکہ وسیم جونیئر اور ابرار کی شمولیت سے باؤلنگ لائن کو مزید مضبوطی ملے گی۔

Published by

ویب ڈیسک

Hasnat Mughal is a Islamabad based senior journalist, working for @humnewspakistan. He has previously worked for Express Tribune, GEO & other media outlets as web editor. He can be reached at https://twitter.com/MrMHM46 on twitter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version