بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کی اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر نے خفیہ طور پر آئی سی یو میں روتے اور شدید بیمار حالت میں ریکارڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔
ویڈیو میں دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر پر زیرِ علاج ہیں اور ان کی پہلی بیوی پرکاش کور اپنی جذباتی کیفیت کو روک نہیں پا رہی ہیں، وہ شوہر کی حالت دیکھ کر روتی ہیں اور سنی دیول نے اپنی والدہ کو تسلی دی اور انہیں حوصلہ دیا، جبکہ بوبی دیول بھی والد کی حالت دیکھ کر آنسو بہا رہے تھے۔
دھرمیندر کی حالت دیکھ کر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے
دھرمیندر کی ویڈیو ریکارڈ کرنے والے بریچ کینڈی اسپتال کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو 13 نومبر کو وائرل ہوئی، جس نے مداحوں اور شائقین میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عوام اور شائقین نے پرائیویسی کی خلاف ورزی پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسپتال نے بھی اندرونی انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے اقدامات کو روکا جا سکے اور مریضوں کی نجی زندگی کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔

دھرمیندر کے گھر منتقل ہونے کے بعد ہیما مالنی کا بیان سامنے آ گیا
اس دوران سنی دیول نے میڈیا کے سامنے بھی واضح کیا کہ وہ ایسے لمحات کو ریکارڈ کرنے اور شئیر کرنے کے خلاف ہیں، کیونکہ یہ فیملی کی نجی زندگی سے متعلق ہیں اور ایسے جذباتی لمحات کو عوامی سطح پر دکھانا مناسب نہیں۔
