کافی لوگ سمجھتے ہیں کہ صبح خالی پیٹ ورزش کرنے سے جسم زیادہ چربی جلاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جزوی طور پر درست ہو سکتا ہے، مگر یہ خودکار طریقہ نہیں ہے اور نتائج افراد کے جسمانی حالات پر منحصر ہوتے ہیں۔
صبح کے وقت ہمارے جسم میں گلیکوژین کی مقدار کم ہوتی ہے، جو توانائی کے لیے استعمال ہوتی ہے، اس دوران ورزش کرنے پر جسم توانائی کے لیے ذخیرہ شدہ چربی کو استعمال کر سکتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ کچھ افراد خالی پیٹ ورزش کو زیادہ موثر سمجھتے ہیں۔
خالی پیٹ یہ پھل کبھی بھی نہ کھائیں، ماہرین کی وارننگ
احتیاطی پہلو
۔ خالی پیٹ ورزش صرف ایک جزوی حکمت عملی ہے، اگر باقی دن کی خوراک اور کیلوریز کا انتظام درست نہ ہو تو اثر محدود رہتا ہے۔
۔ خالی پیٹ ورزش ہر کسی کے لیے محفوظ نہیں، ذیابیطس، دل یا گردے کے مسائل، حاملہ خواتین، یا غذا کے مسائل سے متاثر افراد کے لیے یہ طریقہ مناسب نہیں۔
۔ ورزش کی شدت کا دھیان رکھنا ضروری ہے، بہت تیز ورزش کرنے پر جسم زیادہ تر توانائی کے لیے کاربز استعمال کرے گا، جبکہ درمیانی رفتار سے چلنا یا سائیکلنگ جیسے مشقیں چربی استعمال کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
۔ طاقت کی مشقیں (Weight Training) بھی ضروری ہیں کیونکہ یہ عضلات بناتی ہیں اور آرام کی حالت میں بھی کیلوریز جلاتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ورزش کی شدت معتدل رکھیں، درمیانی رفتار بہترین ہے، اور بعد متوازن ناشتہ ضرور کریں، جس میں پروٹین اور کاربز ضرور شامل کریں۔
جسم کی چربی کم کرنے کیلیے ہر کچن میں موجود ایک سادہ سا مصالحہ
یاد رکھیں ورزش کوئی جادوئی فارمولا نہیں ہے، صحت مند طرزِ زندگی، نیند، خوراک اور دباؤ کے انتظام کے بغیر نتائج محدود رہیں گے۔
واضح رہے کہ خالی پیٹ ورزش کو ایک مؤثر ٹول کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، لیکن اسے مکمل چربی کم کرنے کی حکمت عملی نہ سمجھیں، صحیح خوراک، متوازن ورزش اور مستحکم طرزِ زندگی کے ساتھ یہ بہترین نتائج دے سکتی ہے۔
