پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے حال ہی میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے گم شدہ پیسے اور دیگر اشیاء واپس حاصل کرنے کے لیے جنات سے بات کی۔
آمنہ ملک پروگرام ہنسنا منع ہے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز گھر سے میری کوئی نہ کوئی چیز گم ہو جاتی تھی، کبھی کوئی ایئرنگ گم ہو جاتی، کبھی کوئی شرٹ، پھر کسی نے مجھے کہا کہ گھر میں جنات گھومتے ہیں۔
ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے شادی کے لہنگے اور زیورات کی قیمت بتا دی، مداح حیران
آمنہ ملک نے کہا کہ اچھے والے جنات بھی ہوتے ہیں، اگر ان سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں، تو میں نے ان سے کہا آپ جو بھی اس کمرے میں ہیں، چاہے چھوٹے ہیں یا بڑے، پلیز میری چیزیں گم نہ کریں اور میری چیزیں واپس رکھ دیں اور شام تک میرے جو پیسے گم ہوئے تھے، وہ واپس مل گئے۔
انہون نے کہا کہ اسی لیے اب جب بھی میری کوئی چیز گم ہوتی ہے، میں ان سے بات کر لیتی ہوں۔ کہتے ہیں کہ شرارتی جنّ بچے ایسا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے ٹی وی ڈراموں اور شوبز میں اپنی متنوع اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ وہ اپنی فطری اداکاری اور منفرد انداز کی وجہ سے ناظرین میں کافی مقبول ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز اور انٹرویوز میں اپنی شخصیت کا بھرپور اظہار کرتی ہیں۔
