Railway

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس معطل

کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس کو آج سے معطل کر دیا گیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت کو آج سے 13 نومبر تک معطل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی نشستوں میں اضافہ، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے پر بات ہوئی، وزیر قانون

دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر روانہ اور پہنچے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version