بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکاروں اور ادکاروں نے فنی سفر، شخصیت اور غیر معمولی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اداکارہ و ہدایتکارہ ہیما مالینی نے یادوں کے دریچے کھولتے ہوئے کہا کہ مجھے خوش قسمتی حاصل ہوئی کہ میں نے شاہ رخ خان کو اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل آشنا ہے کے ذریعے لانچ کیا، اُس وقت وہ نیا تھا، مگر اُس کی آنکھوں میں ایک الگ چمک تھی، مجھے فوراً احساس ہو گیا تھا کہ یہ لڑکا ایک دن بہت بڑا اسٹار بنے گا۔
کیا فیروز خان اور ڈاکٹر زینب میں طلاق ہو گئی، اہلیہ نے حقیقت بتا دی
اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان نہ صرف محنتی اداکار ہیں بلکہ اپنی ٹیم، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں، جو اُنہیں سب سے منفرد بناتا ہے۔
عہد ساز ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ کے بارے میں کہا کہ جب میں نے دیو داس بنائی، تو مجھے ایک ایسے اداکار کی تلاش تھی جو محبت، درد، غصہ اور وقار سب کچھ ایک ساتھ ادا کر سکے اور شاہ رخ نے یہ کر دکھایا اُس نے دیو داس کے کردار کو دل سے جیا، میں اگر کبھی دوبارہ یہ فلم بناؤں، تو ہیرو صرف شاہ رخ خان ہی ہوں گے۔
لیلا بھنسالی نے کہا کہ شاہ رخ خان کے پاس ایک خاص جادو ہے، وہ ہر کردار کو اتنی شدت سے نبھاتے ہیں کہ ناظرین اُس میں خود کو دیکھنے لگتے ہیں۔
شاہ رخ خان کی سالگرہ پر بڑا تحفہ، نئی فلم ”کنگ“ کا اعلان
ہدایتکار اشوتوش گواریکر نے کہا جب میں نے سواڈس لکھی، تو میرے ذہن میں سب سے پہلے شاہ رخ خان ہی آئے، مجھے ایک ایسا اداکار چاہیے تھا جو سادگی، جذبہ اور احساس کے درمیان توازن قائم رکھ سکے اور وہ صرف شاہ رخ ہی تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان اپنی آنکھوں سے وہ سب کہہ دیتے ہیں جو کئی اداکار ڈائیلاگ سے بھی نہیں کہہ پاتے۔
سوشل میڈیا پر کئی دیگر ہدایتکاروں نے بھی شاہ رخ خان کی محنت، پیشہ ورانہ رویے اور عاجزی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان صرف ایک اسٹار نہیں بلکہ ایک انسٹی ٹیوشن ہیں جن سے نئی نسل کے اداکار سیکھتے ہیں کہ شہرت کے ساتھ وقار اور شائستگی کیسے برقرار رکھی جاتی ہے۔
