کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے نوعمر قیدیوں کے لیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق بلوچستان کے نوعمر قیدیوں کے لیے کوئٹہ میں علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نوعمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق علیحدہ جیل کے منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل جیل میں اسکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہو گا۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی تاکہ نوعمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں پھر 7 دن کی توسیع
حکام نے کہا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ جو جدید سہولیات سے آراستہ ہو گی۔ نوعمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔
