گوگل نے اپنے ایپ اسٹور پلیٹ فارم پلے اسٹور میں صارفین کے لیے تبصروں کا مختصر خلاصہ تیار کرنے والی نئی اے آئی خصوصیت متعارف کرائی ہے۔
گوگل کے مطابق اب پلے اسٹور میں کسی بھی ایپ کے صفحے پر صارفین کے تجربات ‘Users are saying’ کے عنوان کے تحت ایک پیراگراف میں دکھائے جائیں گے، جس میں مثبت اور منفی نکات آسانی سے سامنے آئیں گے، اس فیچر کا مقصد صارفین کے لیے تبصروں میں چھان بین کرنے کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔
واٹس ایپ کی نئی سہولت، چیٹ بیک اپ اب محفوظ اور آسان
یہ فیچر مرحلہ وار رول آؤٹ ہو رہا ہے اور فی الحال ہر صارف یا ہر ڈیوائس پر دستیاب نہیں ہے۔ گوگل نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ فیچر مکمل طور پر عالمی سطح پر فعال ہوگا اور یہ تبصروں کی کس حد تک تعداد پر خلاصہ فراہم کرے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیچر صارفین کے تجربے کو آسان اور مؤثر بنانے میں اہم قدم ہے، تاہم کچھ صارفین اے آئی کے خلاصے کی درستگی اور مکمل معلومات پر سوالات اٹھا سکتے ہیں۔
