میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ پر اب صارفین چیٹ بیک اپس کو پاس کیز کے ذریعے محفوظ کر سکتے ہیں، جس سے روایتی پاس ورڈ یا طویل انکرپشن کوڈ رکھنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق نئے نظام میں چیٹ بیک اپ کی انکرپشن بایومیٹرک پاس کیز کے ذریعے کی جائے گی، جس میں صارف اپنا فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت یا اسکرین لاک کوڈ استعمال کرتے ہوئے بیک اپ کو محفوظ کر سکے گا، اس اپڈیٹ کا مقصد صارف کے نجی ڈیٹا کو زیادہ محفوظ بنانا اور بیک اپ تک رسائی کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
پاکستان سے کاروبار سمیٹنے کے بعد Uber کی ترکیہ میں بڑی سرمایہ کاری
صارفین اس فیچر کو اپنی سیٹنگز میں جا کر چالو کر سکیں گے، جس کے لیے انہیں سیٹنگز، چیٹس، چیٹ بیک اپ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کے مراحل اختیار کرنے ہوں گے، اس طریقہ کار کے ذریعے صارفین اپنی چیٹ بیک اپس کو محفوظ اور آسانی سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ فعال کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی بڑی پیش رفت ہے کیونکہ چیٹ بیک اپ اکثر ڈیٹا کی حفاظت کے لیے سب سے کمزور حصہ رہا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے یہ اعلان صارفین کے لیے بیک اپ کے محفوظ اور آسان استعمال کی راہ ہموار کرتا ہے۔
