دل کی بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں، اور ماہرین کے مطابق ان کا تعلق صرف عمر یا جینیاتی عوامل سے نہیں بلکہ ہماری روزمرہ کی عادتوں سے بھی ہے۔
ماہرین قلب کے مطابق دل کی بیماریاں صرف جینیاتی عوامل کی وجہ سے نہیں، بلکہ روزمرہ کے معمولات بھی اس پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔
کولیسٹرول کیسے کنٹرول کریں؟ ماہرین کا آسان نسخہ سامنے آگیا
1- نیند کی کمی: روزانہ مناسب نیند نہ لینا دل پر دباؤ بڑھاتا ہے اور بلڈ پریشر کو متاثر کرتا ہے۔
2- غیر متوازن غذا: زیادہ چکنائی، شکر اور فاسٹ فوڈ کا استعمال دل کے شریانوں میں چربی جمع ہونے کا باعث بنتا ہے۔
3- جسمانی سرگرمی کی کمی: مسلسل بیٹھے رہنے یا ورزش نہ کرنے سے دل کمزور پڑتا ہے۔
4- ذہنی دباؤ: مستقل ذہنی دباؤ ہارمونز کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے اور دل کی دھڑکن کو غیر متوازن کر سکتا ہے۔
5- سگریٹ نوشی اور شراب نوشی: یہ دونوں عادتیں دل کی بیماریوں کے خطرات کو کئی گنا بڑھا دیتی ہیں۔
بلڈ پریشر کی دوا لینے کے دوران کن کھانوں سے پرہیز کیا جائے؟
ماہرین کے مطابق اگر لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں ان عادات پر قابو پا لیں، تو دل کی بیماریوں کے امکانات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، دل کی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، پرسکون نیند اور ذہنی سکون انتہائی ضروری ہیں۔
