مونگ پھلی کو صحت بخش غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی کا اچھا ذریعہ ہے، لیکن حالیہ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اگر مونگ پھلی افلاٹاکسن سے متاثر ہو تو یہ جگر کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے.
افلاٹاکسنز کیا ہیں؟
یہ زہریلے کیمیکل پودوں پر لگنے والی کچھ قسم کی پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، جو خاص طور پر گرم اور مرطوب ماحول میں تیزی سے بڑھتی ہیں، مونگ پھلی، مکئی اور دیگر فصلیں ان سے متاثر ہو سکتی ہیں۔
کولیسٹرول کیسے کنٹرول کریں؟ ماہرین کا آسان نسخہ سامنے آگیا
جگر پر اثرات
جب انسان افلاٹاکسنز سے آلودہ مونگ پھلی کھاتا ہے تو یہ مادہ جگر کے خلیات میں داخل ہو کر ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اس عمل سے جگر کے خلیات میں تبدیلیاں آتی ہیں، جو لمبے عرصے میں جگر کی بیماری یا کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔
اگرچہ افلاٹاکسنز سب سے بڑا خطرہ ہیں، لیکن زیادہ مقدار میں مونگ پھلی کھانے سے بھی جگر میں چربی جمع ہو سکتی ہے، جس سے فیٹی لیور کی بیماری پیدا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
موسمِ سرما میں نزلہ زکام سے محفوظ رہنے کے سادہ طریقے
احتیاطی تدابیر:
۔ مونگ پھلی کو خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھیں تاکہ پھپھوندی نہ لگے۔
۔ روزانہ مناسب مقدار میں ہی مونگ پھلی استعمال کریں۔
۔ اچھی طرح بھون کر کھانے سے افلاٹاکسنز کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
خالی پیٹ سیب کھانے کے پانچ نقصانات
واضح رہے کہ مونگ پھلی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، لیکن اگر یہ آلودہ ہو تو جگر کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ صحیح ذخیرہ، مناسب استعمال اور اچھی پروسیسنگ کے ذریعے اس کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں اور خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔
