بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے حوالے سے فلمی مورخ ہنیف زویری نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب امیتابھ بچن کو اپنے کیریئر کے خاتمے کا خوف لاحق ہوگیا تھا۔
ہنیف زویری نے حالیہ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ابھی مان سے قبل امیتابھ بچن کو لگنے لگا تھا کہ فلم ساز انہیں مزید کام نہیں دیں گے کیونکہ ان کی ابتدائی فلمیں، بشمول سات ہندوستانی، باکس آفس پر ناکام رہیں۔
سری دیوی کی یاد میں جھانوی کپور کی دل چھو لینے والی نظم
زویری کے مطابق اسی خوف کے باعث امیتابھ بچن نے خود فلمیں بنانے کا ارادہ کیا تاکہ اگر باہر سے کام نہ ملے تو وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت کام کر سکیں، تاہم ہدایتکار ہریشیکیش مکھرجی نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر وہ خود پروڈیوسر بن گئے تو باقی فلم ساز ان کے ساتھ کام کرنے سے کترائیں گے۔ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے جیا بچن کے ساتھ مل کر ایک پروڈکشن بینر تو بنایا لیکن کریڈٹ میں اپنے نام کے بجائے سوشیلا کماتھ اور پون کمار کے نام شامل کئے۔
ہنیف زویری نے کہا کہ امیتابھ بچن کو دنیا کا میلہ جیسی کئی فلموں سے نکال دیا گیا تھا، ان کی محنت، ثابت قدمی اور اعتماد نے انہیں دوبارہ بلندیوں پر پہنچایا اور آج وہ بالی وڈ کے سب سے کامیاب اور محترم فنکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔
سلینا گومز کا شادی کے دن کی رازداری کیلئے غیر معمولی اقدامات کا اعتراف
واضح رہے کہ امیتابھ بچن بھارت کے معروف اداکار، نغمہ خواں اور ٹی وی میزبان ہیں، انہوں نے اپنے شاندار فلمی کیریئر میں درجنوں یادگار کردار نبھائے اور بالی وُڈ میں ” شہنشاہِ بالی ووڈ” کے لقب سے پہچانے جاتے ہیں۔
