بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سالگرہ کے موقع پر شوہر راگھَو چڈھا نے انہیں بہترین بیوی اور ماں قرار دے دیا۔
راگھَو نے انسٹاگرام پر ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک شاندار سفر رہا ہے، گرل فرینڈ سے بیوی، اور اب ہمارے چھوٹے بیٹے کی ماں بننے تک۔
پوسٹ میں پرینیتی کی حاملہ تصاویر بھی شامل تھیں، جن میں راگھَو انہیں پیار سے بوسہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ پرینیتی نے اس محبت بھرے پیغام کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تم نے مجھے ماں بننے کی خوشی دی، میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔
دیپیکا پڈوکون کی ویڈیو آسکرز کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمایاں
پرینیتی نے اپنی سالگرہ 22 اکتوبر 2025 کو منائی، جو ان کی زندگی کے نئے باب کے آغاز کے ساتھ بھی منسلک تھی۔ صرف تین دن قبل، 19 اکتوبر کو پرینیتی اور ان کے شوہر راگھَو چڈھا نے اپنے پہلے بیٹے کا بھی استقبال کیا۔
پرینیتی کی کزن اور مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی انسٹاگرام پر پرینیتی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ: “ہیپی برتھ ڈے تیشا! اس سالگرہ کے مہینے نے تمہیں سب سے قیمتی تحفہ دیا ہے، اور میں انتظار نہیں کر سکتی کہ وہ تمہاری زندگی میں کتنی خوشیاں لے کر آئے گا۔”
پرینیتی اور راگھَو کی یہ پوسٹس نئے والدین بننے کے خوشیوں بھرے لمحے کو مداحوں کے لیے مزید یادگار بنا رہی ہیں۔
