میٹا کی زیرِ ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر چیٹ بوٹس، بشمول چیٹ جی پی ٹی اور پرپلیکسی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میٹا کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور پلیٹ فارم کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اے آئی چیٹ بوٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر غلط معلومات، پرائیویسی کے مسائل یا دیگر سیکیورٹی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس پابندی کے بعد صارفین اب واٹس ایپ پر چیٹ بوٹس کے ذریعے پیغامات بھیجنے، سوالات کے جوابات لینے یا دیگر اے آئی فیچرز استعمال کرنے کی سہولت حاصل نہیں کر سکیں گے۔
واٹس ایپ میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے اے آئی امیج جنریٹر متعارف
میٹا کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی صارفین کے تجربے کو محفوظ اور قابل اعتماد بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، اور اے آئی ٹولز کے استعمال کے لیے مستقبل میں نئے قواعد اور ضوابط متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام کے اثرات مستقبل میں اے آئی کی ترقی اور صارفین کے لیے دستیاب سہولتوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
