Mohsin Naqvi

محسن نقوی کا کے پی حکومت کو دی جانے والی بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔

ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں پرانی اورناقص ہیں، جو خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک کے مترادف ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کی بہادر پولیس کو ایسے غیر معیاری وسائل فراہم کرنا قابلِ قبول نہیں ان گاڑیوں کو فوری طور پروفاقی حکومت کو واپس کیا جائے اور پولیس کیلئے جدید اور معیاری سازوسامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس فورس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے خلاف عوامی شکایات میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس کے دوران سہیل آفریدی نے صوبے کے سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سیکیورٹی واپس لینے کے بھی احکامات جاری کیے اورکہا کہ سیکیورٹی وسائل صرف عوامی مفاد اور صوبائی امن وامان کیلئے استعمال ہوں گے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پولیس کا مورال بلند رکھنے اور فورس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وفاقی وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی پالیسی کا اعلان کردیا

Published by

ویب ڈیسک

Hasnat Mughal is a Islamabad based senior journalist, working for @humnewspakistan. He has previously worked for Express Tribune, GEO & other media outlets as web editor. He can be reached at https://twitter.com/MrMHM46 on twitter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version