بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی پہلی تصاویر منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
دپیکا اور رنویر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیوالی کے موقع پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوالی کی دلی مبارکباد۔ تصاویر میں ماں اور بیٹی نے ایک جیسے رنگ کے لباس زیبِ تن کر رکھے ہیں۔
موسیقی سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی جج بن گئے، حمیرا ارشد کی فواد خان پر تنقید
تفصیلات کے مطابق دپیکا اور رنویر کی بیٹی گزشتہ سال ستمبر 2024 میں پیدا ہوئی تھی، جوڑے نے اب تک اس کا چہرہ عوام سے چھپائے رکھا تھا، تاہم دیوالی کے موقع پر انہوں نے اپنی ننھی پری کی پہلی جھلک دنیا کو دکھا دی۔

رنویر اور دپیکا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر جوڑے اور ان کی بیٹی کو دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات سے نوازا، انسٹاگرام اور ایکس پر #BabyDua ٹرینڈ بن گیا۔
عثمان خالد کی 26 نکاتی طنزیہ فہرست، خواتین کو خدمت گار سمجھنے والوں کیلئے پیغام
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی، اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔
