اسپین میں عظیم مصور پابلو پکاسو کی ایک قیمتی پینٹنگ نمائش تک پہنچنے سے پہلے ہی پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق پکاسو کی یہ نایاب تخلیق اسٹِل لائف وِد گٹار ساڑھے 6 لاکھ یورو مالیت کی ہے، جو مادِرِڈ سے گرانادا میں ہونے والی ایک آرٹ نمائش کے لیے بھیجی جا رہی تھی۔
آنر کا پہلا روبوٹ فون تیار، مکمل رونمائی مارچ میں متوقع
ذرائع کے مطابق 3 اکتوبر کو یہ پینٹنگ ایک وین کے ذریعے مادِرِڈ سے گرانادا منتقل کی گئی تھی، وین صبح 10 بجے نمائش ہال پہنچی، جہاں تمام آرٹ ورکس اتارے گئے، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ پیکجنگ میں کچھ چیزوں پر نمبر نہیں لگے تھے، جس کے باعث گنتی مکمل نہیں ہو سکی۔
نمائش کی تیاری کے دوران جب دوبارہ چیکنگ کی گئی تو پکاسو کی پینٹنگ لاپتہ پائی گئی، واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ کاخا گرانادا فاؤنڈیشن نے حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مکمل تعاون کرے گی۔
خواتین جینیٹک طور پر مردوں سے زیادہ ڈپریشن کا شکار، سائنسی تحقیق
یہ پینٹنگ 1919 میں بنائی گئی تھی اور ایک نجی کلیکٹر کی ملکیت ہے، تخلیق کا سائز چھوٹا ہونے کے باوجود اس کی فنّی اور تاریخی اہمیت بہت زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے اب تک کسی گرفتاری یا شبہات کی تصدیق نہیں کی، تاہم واقعے کی تحقیقات آرٹ چوری کے امکان کے تحت جاری ہیں۔
