روس میں خاتون نے نیلی آنکھوں والا بچہ پیدا کرنے کے لئے حمل کے دوران آنکھوں کا رنگ تبدیل کرلیا۔
پڈکاسٹ کے دوران خاتون نے کہا کہ میں نے اس مقصد کے لیے ایک خاص طریقہ کار اختیار کیا، جس میں لیزر علاج یا دیگر جدید طریقے شامل تھے تاکہ میری آنکھوں کا رنگ بدلا جا سکے، وہ یہ یقین رکھتی ہے کہ اس تبدیلی کا اثر ڈی این اے پر پڑے گا اور اس کے بچے کی آنکھیں خودبخود نیلی ہوں گی۔
برازیل میں دنیا کی سب سے بڑی مچھر فیکٹری کا افتتاح, ڈینگی کے خلاف جنگ میں نیا قدم
خاتون نے کہا کہ میں نے یہ قدم اس امید سے اٹھایا کہ والدین کی جانب سے کی گئی یہ تبدیلی آٹو میٹک ڈی این اے کی ترتیب میں اثر ڈالے گی تاکہ اس کی اولاد اس رنگ کی آنکھوں کے ساتھ پیدا ہو۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس دعوے پر حیرت اور طنز کا اظہار کیا، ایک صارفہ نے کہا کہ میں نے حمل سے پہلے لیزر سے بال ہٹائے تاکہ میرے بچے بغیر بال کے پیدا ہوں۔ ایک اور صارف نے طنزاً کہا کہ میں نے جرمن زبان سیکھی تاکہ میرے بچے پیدائش سے ہی اسے جان لیں، میرا خدا، میں کتنی ہوشیار ہوں۔
آن لائن یہ واقعہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور زیادہ تر لوگوں نے اسے حقیقت سے بعید دعویٰ قرار دیا ہے۔
