برازیل کے شہر کیمپیناس میں دنیا کی سب سے بڑی مچھر فیکٹری کا افتتاح کردیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مچھر فیکٹری 1300 مربع میٹر پر مشتمل ہے اور یہاں ہر ہفتے تقریباً 19 کروڑ مچھر پیدا کئے جائیں گے، فیکٹری خاص طور پر ایڈیز ایجپٹائی نسل کے مچھر پیدا کر رہی ہے، جو ڈینگی وائرس پھیلانے کی ذمہ دار ہے۔
17 خفیہ عاشقاؤں کا الزام، پادری استعفیٰ دینے پر مجبور
ان مچھروں کو ایک خاص وولباکیا بیکٹیریا سے متاثر کیا جاتا ہے، جو مچھر کے جسم میں ڈینگی وائرس کو نشوونما پانے سے روکتا ہے، متاثرہ مچھروں کی افزائش کرتے ہی ان کی آئندہ نسلوں میں بھی یہ بیکٹیریا منتقل ہوجاتا ہے، جس سے ڈینگی وائرس پھیلنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
پیداوار کے لئے فیکٹری میں درجہ حرارت کے مطابق پانی کی ٹرے میں لاروے تیار کئے جاتے ہیں، جب یہ بالغ مچھر بن جاتے ہیں تو انہیں علیحدہ ڈبوں میں رکھا جاتا ہے، جس میں نر مچھروں کو شکر کا محلول دیا جاتا ہے جبکہ مادہ مچھروں کو خون سے بھرے تھیلے فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ انڈے دے سکیں، یہ مچھر تقریباً 2 ہفتے تک ڈبوں میں رہتے ہیں اور انڈے دینے کے بعد ان کی نئی نسل پیدا کی جاتی ہے۔
زمین سے خلا تک نظر آنے والی گھاس، بحرِ اوقیانوس میں حیران کن منظر
واضح رہے کہ برازیل میں گزشتہ سال ڈینگی کے ریکارڈ توڑ کیسز رپورٹ ہوئے جو دنیا بھر کے 80 فیصد کیسز سے زائد تھے، برازیلی حکام کو امید ہے کہ اس فیکٹری سے پیدا ہونے والے مچھر ڈینگی کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی لائیں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ برازیل میں عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قدم ثابت ہوسکتا ہے، یہ منصوبہ اس پیمانے پر اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا تجربہ ہے۔
