گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کااستعفیٰ موصول نہیں ہوا،پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو کیوں تبدیل کیا،یہ بات واضح ہونی چاہیے۔
ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماضی میں کہاتھاکہ پی ٹی آئی کے اندرغداروں کیخلاف ایکشن لیاجائے گا،پتہ ہوناچاہیے تھاکہ علی امین گنڈاپور کا کردارکیا تھا؟خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے۔
قبل ازیں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
Democracy is the best revenge ✌️
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 8, 2025
واضح رہے ماضی میں دونوں کے درمیان لفظی جنگ جاری رہتی تھی،ایک موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس اراکین زیادہ ہو جاتے ہیں تو عدم اعتماد لانا انکا آئینی حق ہے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب میں گورنر و وزیر اعلیٰ سمیت دیگر سیاسی رہنما مل بیٹھے تھے۔
نامزد نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کون ہیں؟
تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ،پی پی ، ن لیگ کے ارکان اور رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
