نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی اسے رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے۔ جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کی تحصیل محمود آباد کے گاؤں لودھاسا میں ایک شخص نے عدالت کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی رات کو اسے سانپ بن کر ڈراتی ہے۔
درخواست گزار مراج نے مجسٹریٹ کو بتایا کہ بیوی کے سانپ بننے کی وجہ سے خوف کے مارے وہ رات بھر سو نہیں پاتا۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ اس کی بیوی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے۔ وہ راتوں کو سانپ بن کر ڈراتی ہے۔ جس کی درخواست اس نے پولیس اسٹیشن میں بھی دی تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جس کے بعد اسے عدالت سے رجوع کرنا پڑا ہے۔
Hilarious Complaint from Sitapur! 😳🐍
Meraj from Sitapur submitted this written complaint during the Officer Solution Day:
“My wife is a nagin (snake), she turns into one at night and scares me. I can’t sleep. She tries to kill me, but I wake up in time and survive.”
😂 Among… pic.twitter.com/CY7vFTcE3B
— Ashish Pandey (@AshishPandeyH) October 7, 2025
عدالت نے مذکورہ درخواست پر پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان کی سپر مارکیٹ میں ریچھ کا حملہ، ایک شخص ہلاک دو افراد زخمی
مذکورہ علاقے کے پولیس اہلکار نے کہا کہ ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے اور ہم نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
