علی امین گنڈا پوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ،سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا گیا،سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی تصدیق کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت دہشتگردی کی بدترین صورتحال ہے،اس سال دہشتگردی سے خیبر پختونخوا میں جتنی شہادتیں ہوئیں اس کی مثال نہیں ملتی،آج اورکزئی میں ہمارےافسران اور جوان شہید ہوئے۔
علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا ہوں گے، سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کر دی pic.twitter.com/uPAizbDsy9
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 8, 2025
ہم نے اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنی ہے،سہیل آفریدی سے توقع ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی رہنمائی کریں گے اور سمجھائیں گے،علی امین گنڈا پور کو علیمہ خان سے متعلق بات کرنے کی سزا نہیں دی جا رہی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی،اورکزئی میں آج ہونے والا دہشتگردی کا واقعہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کا محرک ہے،علی امین گنڈاپور پارٹی کے وفادار ہیں، فیصلہ مانیں گے۔
علی امین گنڈا پور کا بیان
علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوگئے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی،بانی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کی امانت انکو واپس کر رہا ہوں،بانی کے حکم پر وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
سہیل آفریدی کا بیان
قبل ازیں سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور(Ali Ameen Gandapur) کو ہٹانے کی افواہیں گمراہ کن ہیں ، سوشل میڈیا پر علی امین گنڈاپور کی جگہ مجھے وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی خبر جھوٹی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے منسوب تمام خبریں جھوٹ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی سے متعلق تمام دعوے جھوٹے اور گمراہ کن ہیں۔
پاکستان کا سرکاری قرضہ 765 ارب روپے کم ہوگیا
صوبائی حکومت کی سطح پر وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کے اعتماد یافتہ اور وفادار ساتھی ہیں وہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جھوٹی اور من گھڑت خبروں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
ایسی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم ہر حالات میں متحد رہیں گے،علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، ان کیخلاف پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں نادرا کاؤنٹرز مکمل طور پر فعال
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو تقسیم کرنے والی ہر کوشش کا مؤثر جواب دیا جائے گا، ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،سچائی اور تنظیمی یکجہتی کے دفاع کیلئے ہم ہر فورم پر اپنا مؤقف واضح کریں گے،انتشار پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
