آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ( pat cummins ) کی انجری کے باعث ایشز سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
پیٹ کمنز نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی میرے مزید دو سے تین اسکینز ہونا ہیں ، فی الحال میں باؤلنگ نہیں کر سکتا۔اسکینز کی رپورٹ کے بعد معلوم ہو گا کہ انجری کے بعد کمر کی نوعیت کیسی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشز سیریز تک میری کمر ٹھیک ہوتی ہے یا نہیں اس میں اہم کردار اسکینز کا ہو گا، میری ترجیح میری کمر کو آرام دینے پر ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا
یاد رہے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر کو ہو گا۔ آسٹریلیا کے ون اسکواڈ میں مچل مارش، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشئیس، نیتھن ایلس، کیمرون گرین شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل اوون، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مچل اسٹارک اور ایڈم زیمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
