صائم ایوب ایشیا کپ میں بیٹنگ میں ناکام رہے تھے وہ ایونٹ میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
رواں سال انہوں نے چھ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا، قائداعظم ٹرافی ( quaid e azam trophy ) کرکٹ ٹورنامنٹ میں ان کے بیٹ نے رنز اگلنا شروع کر دیے۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا
مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی بلیوز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے پہلی اننگ میں 63 رنز بنائے۔ انہوں نے فیصل آباد کے خلاف کھیلتے ہوئے 89 گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔
ایشیا کپ میں صائم ایوب عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے اور صفر پر آؤٹ ہونے کی انہوں نے ہیٹ ٹرک کی، سپر فور مرحلے میں بھی وہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، اس طرح انہوں نے ایشیا کپ میں چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
