سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم(waseem akram) نے ہریانہ بھارت میں مبینہ پاکستانی جاسوس کی گرفتاری کے بعد میڈیا پر اپنی تصویر چلانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بغیر تصدیق کے کسی کو بدنام کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2 اکتوبر کو بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک یوٹیوبر وسیم اکرم کو پاکستان کے انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص تین سال سے پاکستانی ایجنٹس کے ساتھ رابطے میں تھا اور انہیں سم کارڈز سمیت مختلف معلومات فراہم کر رہا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچز کو مجبوری قرار دیدیا
ملزم کا نام وسیم اکرم ہونے کی وجہ سے متعدد بھارتی میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی تصاویر استعمال کر ڈالیں، جس پر سابق کپتان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شدید غصے کا اظہار کیا۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا:
“آج کل سوشل میڈیا پر سب ہی موجود ہیں۔ ایک مفت کی نصیحت دے رہا ہوں کہ اگر اتنے ہی ہوشیار ہیں تو ذرا ڈبل چیک کرلیا کریں۔ کسی جاسوس کا نام وسیم اکرم ہے اور تصویریں میری لگا رہے ہو! بھائی، کوئی چیک اینڈ بیلنس بھی ہے؟”
– Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real…
Our official accounts are stated below…https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025
انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا:
“کون لوگ ہو تسی، کتھوں آئے او؟ بس بغیر تصدیق کے تبصرے پہ تبصرہ۔ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے، ریلیکس رہیں اور پہلے تصدیق کرلیا کریں۔”
