پیرس: فرانس میں ایک سوشل میڈیا اسٹار کو لوگوں کو سرنج سے ڈرانے اور ویڈیو بنانے کی وجہ سے قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے سوشل میڈیا اسٹار امین موجیتو نے راہگیروں کو خالی سرنج سے ڈرایا اور ان کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کیں۔ سوشل میڈیا اسٹار خالی سرنج سے یوں ظاہر کرتا کہ جیسے وہ انجیکشن لگا رہا ہو۔
سوشل میڈیا اسٹار امین موجیتو کا اصل نام ایلان ایم ہے۔ ایلان ایم نے عدالت میں پیشی پر مؤقف اختیار کیا کہ میں نے صرف دوسروں کی نقل کی۔ تاہم میں نے بہت بُری سوچ اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ اسپین اور پرتگال میں ایسی ویڈیوز دیکھی تھیں۔ جن کی میں نے نقل کی لیکن یہ نہیں سوچا کہ اس سے کسی کو نقصان بھی ہو سکتا تھا۔
ایلان پر الزام عائد کیا گیا کہ ان کی حرکت کسی کی جسمانی معذوری کا سبب تو نہیں بنی۔ لیکن پھر بھی متاثرہ افراد پر شدید نفسیاتی اثر چھوڑ گئی۔
درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے اصل انجکشن تو نہیں لگایا لیکن یہ عمل اتنا خوفناک اور گمراہ کن تھا کہ کئی متاثرین کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال جانا پڑا۔
ملزم کے وکیل نے عدالت سے رحم کی درخواست کی تاہم عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس قسم کی حرکتیں عوام میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ یہ مذاق نہ صرف غیرذمہ دارانہ تھا۔ بلکہ دوسروں کو ایسے حملے کی ترغیب دینے کے مترادف بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹے قد کے یوٹیوبر کا اڑتے جہاز پر خطرناک اسٹنٹ، عالمی ریکارڈ قائم
عدالت نے ملزم کو 12 سال قید کی سزا سنانے کے بعد 6 ماہ کی سزا معطل کر دی۔ تاہم انہیں 6 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گے۔
