نئی دہلی، بھارت کی سپریم کورٹ میں ایک غیر معمولی اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک وکیل نے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی پر دورانِ سماعت جوتا پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پیرکی صبح پیش آیا جب چیف جسٹس نے دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک 71 سالہ وکیل راکیش کشورنے نعرے بازی شروع کی اورچیف جسٹس کی جانب جوتا پھینک دیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوحراست میں لے لیا اورسپریم کورٹ کی سکیورٹی یونٹ کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 11:35 بجے کورٹ نمبر1 میں پیش آیا، جہاں وکیل نے اپنی نشست سے اٹھ کر چیف جسٹس کی سمت جوتا پھینکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم دہلی کے علاقے مایور وہار کا رہائشی اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ رکن ہے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وکیل چیف جسٹس کے حالیہ ریمارکس سے ناراض تھا جومدھیا پردیش کے تاریخی کھاجوراہومندرسے متعلق ایک مقدمے کے دوران دیئے گئے تھے۔
اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو یونان اور سلوواکیا ڈی پورٹ کردیا
چیف جسٹس گوائی نے اس واقعے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا اوروکلا کوکارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
