سری لنکا میں جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ (ICC Women’s World Cup)میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران مچھروں نے کھلاڑیوں کو پریشان کیا ، کئی بار میچ روکنا پڑ گیا۔

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں مچھروں نے کھلاڑیوں کو پریشان کیا، بیٹنگ کے دوران بھارتی بیٹرز بار بار مچھر بھگاتی نظرآئیں۔

کئی بار خلل آنے کے بعد میچ 34ویں اوور کے اختتام پر 15 منٹ کےلیے روک دیا گیا۔پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے امپائرز کو شکایت کرنے پر منتظمین نے گراؤنڈ میں مچھر مار اسپرے کروایا۔

میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ہوا میں اسپرے کرکے مچھر بھگانے کی کوشش کی۔جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

