لاہور، ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں 5 سے 7 اکتوبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
Add A Comment

عرفان کاٹھیا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے ایک لاکھ کیوسک تک پانی چھوڑا جا سکتا ہے، جس کے باعث دریائے ستلج میں 50 ہزارکیوسک اورتھیم ڈیم سے دریائے راوی میں 35 ہزارکیوسک پانی آنے کا اندیشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےکہا کہ سیلاب متاثرین کا 21 فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے اور یہ عمل 27 اکتوبرتک مکمل کرلیا جائے گا اب تک صوبے کے 27 اضلاع کے ایک لاکھ 264 متاثرین کا ڈیٹا ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔
یہ ڈیٹا 6 اکتوبر کو بینک آف پنجاب کو فراہم کیا جائے گا جس کے بعد متاثرین کے اے ٹی ایم کارڈز بننا شروع ہو جائیں گے۔
جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 ریکٹر اسکیل ریکارڈ
انکا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران جاں بحق یا زخمی ہونے والوں، گھروں کے گرنے، فصلوں اورمویشیوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائیگا، امدادی رقوم براہِ راست متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوںگی۔