کراچی: قومی کرکٹ ٹیم اسپینر ابرار احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلر ابرار احمد کی شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ان کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم سے ہو رہی ہے۔ جبکہ ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہی منعقد کی جائے گی۔

ابرار احمد ولیمے کے فوری بعد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیں گے۔ ابرار احمد ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

واضح رہے کہ کرکٹر ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہی منعقد ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دانش کنیریا نے بھارتی شہریت کی خبروں کی تردید کر دی
ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔ اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا۔ یہ سیریز بھی تاریخی تھی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں آ کر کھیلی تھی۔
