ٹورنٹو: کینیڈا کے چھوٹے قد والے سوشل میڈیا اسٹار جان فرگوسن نے اڑتے جہاز پر خطرناک اسٹنٹ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو ناقابل یقین کام کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا سٹار جان فرگوسن نے چھوٹے قد کے ساتھ بڑا کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑتے جہاز کی چھت پر کھڑے ہو کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
جان فرگوسن جن کا قد 4 فٹ 1.2 انچ ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے خراب موسم کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کا سامنا کرتے ہوئے جان لیوا اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا۔ اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والے جہاز پر کھڑے ہو کر سفر کیا۔
جان فرگوسن نے 2010 میں برطانیہ کے 4 فٹ 1.7 انچ کے کرن کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ونگ واکر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا خاتمہ قریب؟ انٹرنیٹ پر وائرل خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی
جان فرگوسن نے کہا کہ میں توقع نہیں کر رہا تھا کہ یہ طیارہ اتنی تیز رفتاری سے چلے گا۔ لیکن بارش کے ساتھ ساتھ جہاز 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتا رہا۔ اس دوران میرے چہرے پر پانی کی ایک ملین بوندیں ٹپک رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میری نظریں اب پیرا گلائیڈنگ اور اسکائی ڈائیونگ میں ریکارڈ بنانے پر ہیں۔
