سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اوراداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس باران کی شادی کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دونوں کو ایک عوامی تقریب میں الگ الگ بیٹھے اور کم گفتگو کرتے دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پرتبصرے شروع ہوگئے اور “ایک اور بریک اپ راستے میں؟” جیسے کیپشنزتیزی سے پھیل گئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور یہ رشتہ جلد اختتام کوپہنچ سکتا ہے اس رپورٹ نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی۔
تاہم ان تمام قیاس آرائیوں کے باوجود نہ شعیب ملک اور نہ ہی ثنا جاوید کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر علیحدہ علیحدہ تصاویر شیئر کیں جو بظاہر ایک ہی غیر ملکی سفر کے دوران لی گئی تھیں۔
ان تصاویر میں جوڑی کو ہم آہنگ سیاہ اور سفید ملبوسات میں دیکھا گیا، جس سے یہ تاثر ملا کہ دونوں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
بھارتی پراپیگنڈے پر سابق پاکستانی کرکٹر ثنا میر کا سخت ردعمل
یہ متضاد اشارے مداحوں کو مزید کنفیوژکررہے ہیں اورسوشل میڈیا پربحث بدستور جاری ہے کہ آیا واقعی دونوں کے درمیان اختلافات ہیں یا یہ صرف بے بنیاد افواہیں ہیں۔
