امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس معاہدے کے لیے یہ آخری موقع ہے اور یہ معاہدہ اتوار کی شام 6 بجے تک طے ہونا چاہیے۔
ٹرمپ کے مطابق اگرمعاہدہ نہ ہوا توایسی ہولناک تباہی سامنے آئے گی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، انہوں نے فلسطینی شہریوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پرغزہ خالی کردیں کیونکہ مستقبل میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کے ارکان گھیرے میں آچکے ہیں اوروہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان میں سے کون کہاں موجود ہے، ضرورت پڑنے پران افراد کا تعاقب کرکے انہیں ختم کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن ہر صورت قائم ہوگا، چاہے اس کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانا پڑے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ امن عمل خطے کے کئی ممالک اوراتحادیوں کی حمایت سے آگے بڑھ رہا ہے، اس لیے حماس کے پاس پسپائی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا انکے ایک اشارے پرحماس کی قیادت کی زندگیاں ختم ہو سکتی ہیں۔
پیرس سمیت پورے فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے، ہزاروں افراد کا احتجاج
یہ واضح انتباہ خطے میں ایک نئے تناؤ کا سبب بن گیا ہے، جہاں فلسطینی عوام شدید بے چینی اورخوف کا شکار ہیں۔
