بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان سوریا کمار یادو نے مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا اور یہاں تک کہا کہ اگر تم لگاتار 15 بار صفر پر بھی آؤٹ ہو جاؤ، تب بھی میں تمہیں ہی ٹیم میں کھلاؤں گا۔
ابھیشیک نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کے بعد وہ ابتدائی میچز میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے، لیکن سوریا کمار یادو نے ان پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔
نوجوان کرکٹر کے مطابق کپتان نے انھیں یہ بھی کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ان کی صلاحیتوں سے واقف ہے اور وہ اچھی شروعات دینے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔
بریک فاسٹ ود چیمپئنز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں مسلسل ناکامی کے بعد سوریا کمار یادو نے ان سے کہا،تم میرے لیے اتنے اہم ہو کہ چاہے تم 15 بار ڈک پر آؤٹ ہو جاؤ، اگلا میچ پھر بھی تم ہی کھیلوں گے۔
ابھیشیک کے مطابق سوریا کمار نے یہاں تک کہا کہ وہ یہ بات تحریری طور پر بھی لکھ کر دے سکتے ہیں۔
نوجوان اوپنر نے اعتراف کیا کہ کپتان کی یہ حوصلہ افزائی ان کے لیے بہت بڑی بات تھی اور اس نے انہیں مزید بہتر کھلاڑی بننے میں مدد دی۔
محمد آصف نے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا
