کرکٹ آسٹریلیا نے بیگ بیش لیگ کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی روکے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کے این او سی روکنے کے فیصلے پر بات کی ہے۔
ایشیا کپ معاملے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارت پر شدید تنقید
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو رواں برس بھی بی بی ایل میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ گزشتہ چند روز سے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے اس کا ہم کوئی حل نکال لیں گے۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کے ویلیو میں اضافہ کریں گے۔
بابراعظم، شاہین آفریدی،حارث رؤف اور شاداب خان سمیت 7 پاکستانی بی بی ایل کا حصہ ہیں اور بی بی ایل کا آغاز دسمبر میں ہو گا۔
انٹرنیشنل لیگ نیلامی ، فخر زمان کے بعد نسیم شاہ اور حسن نواز بھی منتخب
واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی ہولڈ کر لیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی این او سی ان ہی کھلاڑیوں کو دے گا جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
