کولمبیا نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے عملے میں شامل دو کولمبیائی خواتین کی گرفتاری کے بعد ملک میں موجود تمام اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلوٹیلا روکنے کی اطلاعات درست ہیں تو یہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ایک نیا بین الاقوامی جرم ہے۔ سفارتکاروں کی ملک بدری کے علاوہ اسرائیل کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔
صمود فلاٹیلا روکنا قابل مذمت ، کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان
صدر پیٹرو کے فیصلے کے بعد کولمبیا خطے کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے فلوٹیلا واقعے پر اسرائیل کے خلاف اتنی بڑی سفارتی کارروائی کی ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلوٹیلا منتظمین نے کولمبین صدر کے اس اقدام کو سراہا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر عملی اقدامات کرے۔
گلوبل صمود فلاٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج
واضح رہے فلوٹیلا میں شامل کولمبیا کیمانویلا بیڈویا اور لونا بریتو کو اسرائیلی افواج نے اس وقت گرفتار کیا جب قافلہ غزہ کے قریب ایک خطرناک سمندری زون میں داخل ہوا، جو ساحل سے تقریباً 150 میل کے فاصلے پر تھا۔
