پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آ گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 864 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم آخری سیشن میں یہ اضافہ 2398 پوائنٹس پر جا پہنچا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 39 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلندی پر
گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 21 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
