ایشیا کپ ٹرافی کے حوالے سے پیدا ہونے والے حالیہ تنازع پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ پر چلتا ہے، حقائق پر نہیں۔ میں نے بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) سے نہ تو معافی مانگی ہے اور نہ ہی کبھی مانگوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی خبریں محض پروپیگنڈا پر مبنی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی دفتر آ کر وصول کر لے، محسن نقوی
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سیاست کو کرکٹ میں گھسیٹ کر کھیل کی ساخت اور غیر جانبداری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
ایشیا کپ ٹرافی کی حوالگی سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ وہ ٹرافی دینے کے لیے اس روز بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔
Indian media thrives on lies, not facts. Let me make it absolutely clear: I have done nothing wrong and I have never apologized to the BCCI nor will I ever do so.
This fabricated nonsense is nothing but cheap propaganda, aimed only at misleading their own people. Unfortunately,… https://t.co/kHwBkEeQC2
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 1, 2025
تاہم انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو وہ اے سی سی کے دفتر آ کر خود لے جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا اپنے ہی عوام کو گمراہ کر رہا ہے اور کرکٹ جیسے خوبصورت کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، جو افسوسناک ہے۔
