امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جنرلز سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ،کہتے ہیں پاکستان اور بھارت کی جنگ سب سے بڑی جنگ ہو سکتی تھی ، دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں،پاکستان کے فیلڈ مارشل نے مجھے سراہا ، کہا میں نے لاکھوں افراد کی جانیں بچائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے صدور کو ایک ساتھ لانا ہو گا،مجھے لگا روس یوکرین جنگ رکوانا سب سے آسان ہو گا ، لیکن پیوٹن اور زیلنسکی نے جنگ جاری رکھی ۔
سوشل میڈیا پوسٹ شکیب الحسن کے گلے پڑ گئی
میں امریکی فوجی جنرلز کے ساتھ ہوں ، آپ سب کو میری پشت پناہی حاصل ہے،وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کروں گا ،حماس کے پاس امن معاہدے کے لیے 3سے4دن ہیں۔
اسرائیل اور عرب رہنما غزہ جنگ بندی کی تجویز منظور کر چکے ہیں ،میں نے 9 ماہ میں 7 جنگیں رکوائیں۔حماس سے مذاکرات کی زیادہ گنجائش نہیں ہے،حماس کی جانب سے جنگ بندی تجویز قبول کرنے کا انتظار ہے ۔
ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 6 روپے 70 پیسے کمی کر دی گئی
آذربائیجان اور آرمینیا 36 سالوں سے لڑ رہے تھے ، میں انہیں ایک میز پر لایا ،آبدوز ٹیکنالوجی میں ہم روس اور چین سے 25 سال آگے ہیں ،ہم دفاع پر 2026 میں 1 ٹریلین ڈالر خرچ کریں گے۔
