بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن(shakib al hasan) کو سوشل میڈیا پر سیاست سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔
شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سالگرہ پر مبارک باد پر مبنی ٹویٹ کی تھی، جس کے بعد مشیر کھیل کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن اب بنگلہ دیش کے لیے نہیں کھیلیں گے۔
مارگلہ ہلز میں جڑواں سرنگیں تعمیر کرنے کی باقاعدہ منظوری
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف محمود نے کہا ہے کہ شکیب الحسن اب قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔
شکیب الحسن کی جانب سے کیے گئے ایک مختصر پوسٹ کے بعد آصف محمود نے ان کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ سب نے مجھے ایک شخص کی بحالی نہ ہونے پر نشانہ بنایا لیکن میں صحیح تھا۔
کرکٹر نے اپنی اگلی پوسٹ میں لکھا کہ بالآخر کسی نے تسلیم کرلیا کہ یہ اس کی وجہ سے ہوا ہے اور میں بنگلہ دیش کی جرسی دوبارہ نہیں پہن سکتا۔
بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی دفتر آ کر وصول کر لے، محسن نقوی
بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف محمود نے مقامی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت کریں گے کہ وہ شکیب کو دوبارہ منتخب نہ کریں کیونکہ شکیب الحسن عوامی لیگ سے جڑے ہوئے ہیں اور سیاست کر رہے ہیں۔
ہم انہیں بنگلہ دیش کا پرچم اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ انہیں اجازت دوں کہ بنگلہ دیش کی جرسی پہن لیں، اس سے پہلے میں نے بی سی بی کو نہیں کہا تھا لیکن اب بی سی بی کو براہ راست واضح ہدایت کروں گا کہ شکیب الحسن دوبارہ بنگلہ دیش کے لیے نہیں کھیل سکتے ۔
