فلپائن کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
زلزلے کا مرکزجنوبی فلپائن کے ساحلی علاقے میں تھا اور زیرزمین گہرائی تقریباً 10 کلومیٹرتھی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی شہروں میں عمارتیں لرزیں اورخوفزدہ شہری گھروں اوردفاتر سے باہرنکل آئے۔
خبرایجنسی کے مطابق مقامی میڈیا کے مطابق جھٹکے کئی سیکنڈ تک جاری رہے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کی شدت اور اس کے اثرات کی مزید تفصیلات آنے والے گھنٹوں میں سامنے آنے کا امکان ہے جبکہ حکام متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
ژوب میں 4.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم حکام نے شہریوں کوالرٹ رہنے اورآفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظرمحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
